پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق وطن واپس روانہ ہوگی ، باب وولمر کے قتل کی مزید تحیقات کے لئے کسی کھلاڑی کو نہیں‌روکا جارہا۔ پولیس

ہفتہ 24 مارچ 2007 19:00

جمیکا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) جمیکاکے ڈپٹی پولیس کمشنرمارک شیلڈز نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق وطن واپس روانہ ہورہی ہے اورباب وولمر کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات کے لئے کسی کھلاڑی کو نہیں روکا جارہا۔ ۔

(جاری ہے)

جمیکا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے ایسی افواہیں سنی ہیں کہ پاکستان کے ایک یا دو کھلاڑیوں کومزید تحقیقات کی خاطرروکا جارہا ہے تاہم اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی کھلاڑی باب وولمر کے بیحد قریب تھے تاہم سخت دباؤکے باوجود انہوں نے تحقیقات میں پولیس سے بھرپور تعاون کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بیان ریکارڈ کرانے،فنگرپرنٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ سمیت ہرمعاملے میں رضاکارانہ رویہ روا رکھا۔انہوں نے مزید کہاکہ باب وولمر کے قتل کے حوالے سے ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :