پاکستان پرایران کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں، اپنے مفادات کو فوقیت دیں گے، خورشید قصوری ،جہاں امریکہ اور یورپ کے ساتھ ہمارے مفادات یکساں ہوں گے وہاں ہم مل کر کام کریں گے جہاں مطابقت نہ ہوئی وہاں ہمارے قومی مفادات پہلے ہیں ، بھارت کے ساتھ تنازعات بیک چینل سے حل کئے جا رہے ہیں، بعض امریکی رہنماؤں کے بیانات سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوئی، وزیر خارجہ کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

ہفتہ 24 مارچ 2007 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2007ء) وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان پر ایران کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ہے، جہاں امریکہ اور یورپ کے ساتھ ہمارے مفادات یکساں ہوں گے وہاں ہم مل کر کام کریں گے جہاں مطابقت نہ ہوئی وہاں ہمارے قومی مفادات پہلے ہیں اور اس سلسلے میں ہم اپنے مفادات کو فوقیت دیں گے ، بھارت کے ساتھ تنازعات بیک چینل سے حل کئے جا رہے ہیں، بعض امریکی رہنماؤں کی جانب سے بیانات سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایک تقریب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ ایران کے حوالے سے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے پاکستان اپنے مفادات کو فوقیت دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں امریکہ اور یورپ کے ساتھ ہمارے مفادات یکساں ہوں گے وہاں ہم مل کر کام کریں گے جہاں مطابقت نہ ہوئی وہاں ہمارے قومی مفادات پہلے ہیں ہم اپنے مفادات کو بالاتر رکھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بعض امریکی رہنماوٴں کے حالیہ بیانات سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوئی ،نائن الیون کمشن کی رپورٹ اور کونڈالیز رائس سمیت دیگر رہنماوٴں نے پاکستان کی اہمیت کا اعتراف کیا ہے اور کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔انھوں نے بتایا کہ چار سال میں افغانستان سے تجارت70 گنا بڑھ چکی ہے۔تقریب میں پاکستان میں اٹلی کے سفیر روبرٹو میذوٹا نے لاہور میں اٹلی کے اعزازی قونصلیٹ کے سیکرٹری جارج مینوئل کو اعزاز اور سند دی۔