سبی ‘ پولیس چوکی کو بم سے اڑادیا گیا‘کمروں اور دیوار وں کو شدید نقصان پہنچا۔مستونگ میں گیس پائپ لائن کے قریب بم کا زور دار دھماکہ ‘پائپ پائن محفوظ رہی

اتوار مارچ 18:31

مستونگ+ سبی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25 مارچ 2007) بلوچستان کے علاقے سبی میں پولیس چوکی کو بم سے اڑادیا گیاہے‘کمروں اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچاجبکہ مستونگ گیس پائپ لائن کے قریب نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ضلع مستونگ کے علاقے کانک دشت میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے گیس پائپ لائن کے قریب نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم دھماکہ سے گیس پائپ لائن محفوظ رہی اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداے کے اہلکاراور دیگر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ جگہ کا جائزہ لیا۔ مقامی انتظامیہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثناء سبی سے14کلو میٹر دور مل کشگوری پولیس تھانہ کی چوکی کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے بم نصب کررکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں 2کمروں اوردیواروں کو شدید نقصان پہنچا۔تاہم اس سلسلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :