پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ معاہدے پر دستخطوں کے لئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایرا ن جائیں گے

اتوار 25 مارچ 2007 18:43

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25 مارچ 2007) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان اورایران کے ساتھ ریلوے ٹریک بچھانے کے معاہدہ پر دستخط کر نے کے لئے جلد ہی ایران جائیں گے اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طرف سے ایران کے ریلوے حکام کو بھجوائی جانے والی تجاویز پر ایران کی حکومت نے اسے دونوں ممالک کو قریب لانے اور عوام کیلئے سفر ی سہولیات میں آسانی قرار دیتے ہوئے پاکستان ایران ریلوے منصوبہ جلد شروع کر نے کی منظوری دی ہے اور اس سلسلہ میں ایران نے وفاقی وزیر رویلوے کو دو رہ کی باضابطہ دعوت دی ہے جس پر شیخ رشید احمد نے جلد ہی ایران جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا معاہدہ عمل میں لایا جاسکے ایران کے شہر زاہدان سے پاکستان کے شہر کوئٹہ تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی جس سے پاکستان کا ریل کے ذریعے پوری دنیاتک رابطہ ہو جائیگا ۔