نجکاری کمیشن نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہورکی نجکاری کیلئے 27 اپریل تک اظہار دلچسپی کی تازہ درخواستیں طلب کر لیں

پیر 26 مارچ 2007 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2007ء) نجکاری کمیشن نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہورکی نجکاری کیلئے 27 اپریل تک اظہار دلچسپی کی تازہ درخواستیں طلب کر لی ہیں-یہ درخواستیں شاہراہ قائداعظم لاہور پر واقع پندرہ کنال تین مرلے 113 مربع گز کی جگہ پر فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی اداروں طلب کی گئی ہیں- درخواستوں کے ہمراہ پانچ ہزار ڈالر ناقابل واپسی پراسیسنگ فیس جمع کرانا ہو گا-ادارے کو اپنے متعلق ایوان صنعت و تجارت میں رجسٹریشن اور اکاؤنٹس کے آڈٹ کی کاپیاں بھی فراہم کرنا ہو ں گی-کامیاب بولی دہندہ کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بلڈنگ ریگولیشن کے مطابق فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنا ہو گا جس کی بلندی 400 فٹ ہو گی-یہ ہوٹل تین سال میں تعمیر کیا جا سکے گا- کامیاب بولی دہندہ کو نیلامی کی رقم کا پندرہ فیصد جمع کراناہو گا-

متعلقہ عنوان :