کراچی میں عدالتوں کا علامتی بائیکاٹ اور بھوک ہڑتال

منگل 27 مارچ 2007 13:54

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27 مارچ 2007) کراچی میں سندھ ہائیکورٹ اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے وکلا نے منگل کے روز ایک گھنٹے کے لئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ، علامتی بھوک ہڑتال کی۔ سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے دفتر میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو غیر فعال کرنے کے خلاف چاروکلا نے علامتی بھوک ہڑتال کی جبکہ دیگر وکلا نے عدالتوں کا ایک گھنٹے کے لئے علامتی بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

سٹی کورٹ میں بھی کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلا نے علامتی بائیکاٹ کیا اوردس وکلا نے علامتی بھوک ہڑتال کی۔بعد میں کراچی بار کے عہدیداران کی قیادت میں وکلا نے ایم اے جناح روڈ تک احتجاجی مارچ کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔اس موقع پر کراچی بار کے صدر افتخار جاوید قاضی نے شرکا سے خطاب کیا اور چیف جسٹس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔بعد میں احتجاجی مارچ پرامن طور پر ختم کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :