چین منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن 10 گرفتاریاں 3پولیس افسران ہلاک

بدھ 28 مارچ 2007 12:28

بیجنگ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28 مارچ 2007 ) چین کے صوبے حنان میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3پولیس افسران ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق میانمار کی سرحد کے قریب صوبے حنان میں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا اس دوران منشیات فروشوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس سے تین پولیس افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے پولیس نے 10منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :