کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا، اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پچیانوے پوانٹس کی کمی کے ساتھ گیارہ ہزار دو سو چوتیس پر بند ہوا

بدھ 28 مارچ 2007 16:22

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28 مارچ 2007) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا، اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پچیانوے پوانٹس کی کمی کے ساتھ گیارہ ہزار دو سو چوتیس پر بند ہوا، مجموعی کاروبار دس کروڑ چھبیس لاکھ حصص‌کا ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سیشن کے آغاز پر آئل اسٹاکس میں بہتر رجحان دیکھا گیا، تاہم پھر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹریژری بلز کے ر یٹس میں اضافے کے اقدام اور سیاسی غیر اطمنان بخش صورتحال کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث ایک موقع پر انڈیکس گیارہ ہزار دوسو کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔

تاہم آخر میں انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے تھوڑی بہت خریداری کے باعث مارکیٹ میں کچھ استحکام آیا، لیکن سیشن کا اختتام منفی انداز میں ہی ہوا۔ والیم لیڈر پچپن پیسے کی کمی کے ساتھ فوجی فرٹیلائزر کا حصص رہا، جس میں تیراسی لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔