چین کی ریلوے کمپنی کی پاکستان کو ریلوے بوگیاں فراہم کر نے کی پیشکش

بدھ 28 مارچ 2007 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2007ء ) چائنہ ریلوے کمپنی نے پاکستان کو ریلوے بوگیاں فروخت کر نے کی پیشکش کی ہے جس پر مزید پیشرفت وزیر اعظم شوکت عزیز کے آئندہ ماہ کے دورہ چین کے دور ان ہوگی بدھ کو چائنہ ریلوے کمپنی کے وفد نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اورانہیں کمپنی کے بارے میں جامع بریفنگ دی وفد نے بتایا کہ ان کی بنائی ہوئی کوچز 250سے 300 کلو میٹر فی گھنٹے سے چلنے کی اہلیت رکھتی ہیں اور یہ یورپ سمیت دنیا بھر میں چل رہی ہیں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے اور چین پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بھرپورشرکت کررہا ہے وزارت ریلوے چائنہ ریلوے کی پیشکش پر غور کرے گی اور وزیر اعظم شوکت عزیز آئندہ ماہ دورہ چین کے دور ان اس معاملے پر گفتگو کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :