انڈونیشیا اور چین میں برڈفلو سے مزید 3 افراد ہلاک

جمعرات 29 مارچ 2007 12:28

جکارتہ/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2007ء) انڈونیشیا اور چین میں برڈ فلو وائرس سے مزید 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ ٹیسٹ سے مزید دو افراد کے اس وائرس کا شکار ہو نے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا جہاں اب تک برڈ فلونے سب سے زیا دہ افراد کی جان لی ہے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔دوسری جانب چین میں بھی برڈ فلو سے ایک 16 سالہ لڑکے کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔اس طرح چین میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :