صومالیہ میں مزاحمت کاروں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا‘ متعدد فوجی ہلاک

جمعہ 30 مارچ 2007 15:31

موغا دیشو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30 مارچ 2007) صومالیہ میں سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جبکہ جنگجوؤں نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو مین سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے عینی شاہدین کے مطابق رات بھر گولہ باری اور راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث اکثر لوگوں نے رات جاگ کر گزاری ادھر آمدہ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جھڑپوں کے دوران تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :