دریائے کرم میں طغیانی‘3پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ سینکڑوں مکانات کو نقصان

ہفتہ مارچ 14:39

پارہ چنار(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 مارچ 2007) کرم ایجنسی میں شدید بارشوں اورژالہ باری کے باعث دریائے کرم میں طغیانی آگئی‘ 3پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے ‘ دریا کے کنارے آبادسینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کرم ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار سمیت ایجنسی کے مختلف علاقوں اور افغانستان میں شدید بارش اورژالہ باری ہوئی جو صبح تک جاری رہی جس کے باعث دریائے کرم میں شدید طغیانی آئی دریائے کرم کے سیلابی پانی میں مہورا پل کے علاوہ دو اہم پل بگ زئی اور علی زئی بہہ گئے ہیں جبکہ دریائے کرم کے دونوں کناروں پر درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور لوگوں نے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر پناہ لی ہے۔

دریائے کرم کے کناروں پر زرعی اراضی زیر آب آنے سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ شدید ڑالہ باری کے باعث ایجنسی بھر کے علاقوں میں بھی کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ ایجنسی اور دوسرے علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے گرڈ اسٹیشن پارہ چنار میں خرابی پیدا ہوئی ہے جس سے ایجنسی کے زیادہ تر علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :