پی سی بی کے زیر اہتمام لاہور کے کیتھڈرل چرچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آنجہانی کوچ باب وولمرکیلئے دعائیہ تقریب ، گورنرپنجاب ، چئیرمین پی سی بی اور سابق کپتان انضمام الحق کی کھلاڑیوں‌سمیت شرکت

اتوار 1 اپریل 2007 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2007ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کیتھڈرل چرچ لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کےآنجہانی کوچ باب وولمر کیلئے دعائیہ تقریب ہوئی۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب میں گورنر پنجاب خالد مقبول ،چئیرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف ،سابق چئیرمین پی سی بی شہریار‌ خان اور سابق کپتان انضمام الحق سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں بورڈ کے حکام اور اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے باب وولمر کی پاکستانی کرکٹ کیلئے کی گئی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی موت کو دنیائے کرکٹ کا عظیم سانحہ قرار دیا ۔اس موقع پر باب وولمر کیلئے دعائیہ نغمہ بھی گایا گیا۔