کراچی:‌جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے موقع پر محافل میلاد، نشترپارک میں جلسہ

اتوار 1 اپریل 2007 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2007ء) ملک کے دیگر حصوں‌کی طرح کراچی میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں جلوس نکالے گئے اور محافل میلاد منعقد کی گئیں‌۔اس سلسلے میں مر کزی جلوس جماعت اہلسنت کے سر براہ شاہ تراب الحق کی قیادت میں نیو میمن مسجد بو لٹن مارکیٹ سے برامد ہوا جس میں شہر کے دیگر علاقوں سے آنے والے جلوس شامل ہو تے رہے جبکہ سنی تحریک ،جمعیت علما ئے پاکستان اور پاکستان سنی مو منٹ سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں نے بھی جلوس نکالے ۔

اس موقع پر شر کا ئے جلو س نے سبز پر چم اٹھا رکھے تھے اور مسلسل درود و سلام اور نعت خو ا نئ کر رہے تھے ۔۔۔۔۔ نشتر پارک میں عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کراچی کے امیر شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ کراچی پہلے بھی عاشقان مصطفی کا شہر تھا اور آج نشتر پارک کے عظیم الشاں جلسہ عام نے ثابت کردیا ہے کہ عوام اہلست پاکستان کے اسلامی تشخص کے محافظ ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایک سال گذر جانے کے باوجود سانحہ نشتر پارک کے قاتل گرفتارط نہیں ہوسکے۔انہوں‌نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو سر بمہر کر کے ٹربیونل کی کارروائی ختم کردی گئی ۔انہوں‌نے کہاکہ یہ حکومت کی نا اہلی اور شہدا کے وارثوں کے ساتھ مذاق ہے۔علامہ شاہ تراب الحق قادری کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حقوق نسواں بل کے نام پر حدود اللہ کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے ۔

لیکن عوام اہلسنت حکومت کے تمام اسلام دشمن اقدامات کومسترد کرتے ہیں ۔پاکستان اسلامی تشخص کے محافظو ں کا ملک ہے۔جلسہ عید میلاد النبی سے نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب، پاکستان سنی موومنٹ کے چیر مین سراج الحق قادری،اے این آئی کے سربراہ طارق محبوب اور اکادمی العالمی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے بھی خطاب کیا ۔

سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری نے نمائش چورنگی پر عید میلاد النبی ﷺکے شرکائے جلوس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں‌نے کہا ہے کہ سانحہ نشتر پارک کو ایک سال مکمل ہونے کے باوجود حکومت قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے قائدین نے سانحہ نشتر پارک میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر سنی تحریک کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکتی تو کارکنان اہل سنت انہیں خود کیفر قردار تک پہنچائیں گے اس موقع پر انہوں نے سانحہ نشتر پارک کے شہداء کا عرس سات اپریل کو ککری گراوٴنڈمیں منانے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :