اسرائیل عرب امن منصوبے کے جواب میں‌مثبت اقدامات کرے، فلسطینی صدر محمود عباس کی گفتگو۔۔۔ عرب امن منصوبہ حتمی نہیں‌، جرمن چانسلر ایجلامرکل

اتوار 1 اپریل 2007 23:36

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2007ء) فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ عرب امن منصوبے کے جواب میں‌مثبت اقدامات کرے جبکہ جرمن چانسلر اینجلامرکل نے کہا ہے کہ عرب امن منصوبہ حتمی نہیں‌ہے۔ فلسطین صدر محمود عباس نے رملہ میں‌جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عرب امن منصوبے پر مثبت جواب دے۔

جبکہ اس موقع پر جرمن چانسلر ایجلامرکل نےکہا کہ عرب امن منصوبہ حتمی نہیں‌ہے۔ مذاکرات میں‌ابتداعی بات حتمی نہیں‌ہوتی۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان رابطوں‌میں‌خیرسگالی کا جذبہ موجود ہے۔انہوں‌نے فلسطینی گروپوں‌سے مطالبہ کیا کہ وہ اغوا کئے گئے اسرائیلی فوجی کو رہا کردیں۔ اس سے پہلے دونوں‌رہنماؤں‌میں‌ہونے والی ملاقات میں‌عرب امن منصوبے، خطے کی صورتحال، نئی فلسطینی حکومت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے جرمن چانسلر نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ سے ملاقات کی۔ ان سے مشرق وسطٰی امن کوششوں‌کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ جبکہ پیر کو وہ فلسطینی وزیرصدر محمود عباس سے رملہ میں‌ملاقات کریں گی۔ دوسری جانب فلسطینی وزیرخزانہ سلام فیاض نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندیاں‌ختم کی جائیں۔ امریکی روزنامے میں‌شائع ہونے والے مضمون میں‌انہوں‌نے لکھا ہے کہ پابندیوں‌کی موجودگی میں‌فلسطین میں‌مضبوط معیشت قائم کرنا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :