واپڈ کی جانب سے کے ای ایس سی کو تین سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی منقطع، کراچی میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی

پیر 2 اپریل 2007 13:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اپریل۔ 2007ء) واپڈا کی جانب سے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کو تین سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ ون ورلڈ کے نمائندے انجم وہاب کے مطابق واپڈا کی جانب سے جامشورو لنک سے تین سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی منقطع پہونے کےبعد ای ایس سی کے ڈیڑھ سو سے زائد فیڈرز بند ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کے ای ایس سی کے ترجمان نے اے آر وائی کو بتایا کہ واپڈا کی جانب سے تین سو میگا واٹ بجلی کی کم فراہمی کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر دو بجے تک مرحلہ وار ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ واپڈا نے کراچی کو ساڑھے چھ سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے،تین سو میگا واٹ بجلی کی کم فراہمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور بجلی کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو شام چھ بجے کے بعد دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں گرمی بڑھ چکی ہے اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گرمی میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے