سعودی امن منصوبے پر عرب رہنماٴؤٕں کی علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لئے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی جرمن چانسلر کے ہمراہ پریس کانفرنس

پیر 2 اپریل 2007 13:21

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اپریل۔ 2007ء) اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے سعودی امن منصوبے پهر عرب رہنماؤں سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکیل سے ملاقات کےبعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایہود اولمرٹ نے کہا کہ اگر سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اعتدال پسند عرب رہنماؤں کی علاقائی کانفرنس بلائیں جس میں فلسیطنی اتھارٹی کے چیئر مین کو بھی دعوت دی جائے، تو اسرائیل بھی اس میں شرکت کریگا اور عرب امن منصوبے پر غور کر کے اپنے خیالات سے بھی آگاہ کریگا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے امن منصوبے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر اسرائیل ان تمام علاقوں کو خالی کر دے جن پر اس نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا تو اس کے ساتھ تعلقات استوار ہو سکتے ہیں،تاہم اس منصوبے کے سامنے آنے کے فوراً بعد ہی اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا تھا۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر سعودی امن منصوبے پر غور کے لئے امریکا اور بعض با اثر عرب ممالک کا دباؤ ہے جس سے اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہیں۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر ایجیلا مرکیل نے کہا کہ جرمنی بھی بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی وزیر اعظم کے خیالات سے اتفاق کرتا ہ

متعلقہ عنوان :