پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات کی ایک روشن مثال ہے،محمدمیاں سومرو

پیر 2 اپریل 2007 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2007ء) چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں استحکام کی ضمانت ہے جوہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے چین کے وزیرخارجہ لی لی زاؤزنگ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود تھے محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان اورچین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات کی ایک رون مثال ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر یقین رکھتے ہوئے خطے اور دنیا میں امن وترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ باہمی دوستی کے ایک ایسے رشتے میں بند ھے ہیں جو دنیا کے بدلتے ہوئے حالات کے باوجود ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے اور چین کی شاندارترقی پر ناز کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی ایک بہتری معاشی طاقت ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے بے پناہ فائدہ اٹھارہے ہیں نئے معاہدوں سے دونوں ممالک کی معیشت بہتر ہوگی انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے بننے والی گوادر بندرر گاہ مواقع کا ایک نیا دروازہ ہے جس سے پاکستانی عوام بے پناہ فائدہ اٹھائیں گے محمد میاں سومرو نے جے ایف سترہ طیاروں کی مشترکہ تیار سازی کو بھی خوش آمدید کہا اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ لی ژاوزنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر موقف ایک جیسا ہی ہے اور دونوں ممالک کے مابین نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط دوستی اعتماد کے رشتے میں بندھی ہے چین کے عوام اسی دوستی کو مستقبل میں مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں انہوں نے پاکستان کی معاشی میدان میں ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت جلد جنوبی ایشیا کی ایک معاشی طاقت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :