پاکستان،ایران،بھارت اور منگولیا کی جانب سے روس اور چین کے ساتھ مل کر مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کی خواہش کا اظہار

پیر 2 اپریل 2007 15:01

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2007ء) پاکستان،ایران،بھارت اور منگولیا نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے روس اور چین کے ساتھ مل کر مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ریڈیو ماسکو کے مطابق روس،چین اور ازبکستان ایس سی او کے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فوجی مشقیں کرنے پر متفق ہیں جو رواں موسم گرما کے دوران روس میں ہونگی پاکستان،ایران،بھارت اور منگولیا نے بھی ان مشقوں میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے چین اور روس نے سنگھائی کا رپوریشن کے پلیٹ فارم سے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ وہ دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپس میں معلومات کے تبادلہ خیال بھی کریں گے پاکستان بھارت،ایران اورمنگولیا اس تنظیم کے ممبرنہیں ہیں لیکن انہیں تنظیم کے اجلاسوں میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے سنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے مبصر ممالک کے مابین حال ہی میں انسداد دہشت گردی میکنزیم کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔