پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، صدر مشرف

پیر 2 اپریل 2007 15:32

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2007ء) صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ چین خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے چین کا کردار قابل تحسین ہے۔ پاکستان میں چین کے تعاون سے جاری منصوبے اور جے ایف 17تھنڈر طیارے مضبوط پاک چین دوستی کی تابندہ مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز چین کے وزیر خارجہ لی ژاؤزنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے ۔ چین خطے کا انتہائی اہم ملک ہے اور پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مشرف نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں چین کے تعاون سے شروع کئے گئے منصوبوں خصوصاً گوادر پورٹ پروجیکٹ اور جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیاروں کا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا کہ یہ مضبوط پاک چین دوستی کی تابندہ مثال ہے۔

اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کو پاکستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے اور چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے اور خطہ اقتصادی طور پر مستحکم ہو اس موقع پر صدر نے چین کے وزیر خارجہ کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ہلال پاکستان پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :