عراقی مزاحمتی تنظیم نے جرمن خاتون اور اس کے بیٹے کی رہائی افغانستان سے جرمن فوج کے انخلاء سے مشروط کر دی۔ جرمنی نے 16 دن کے اندر افغانستان سے فوج نہ بلائی تو مغویوں کو قتل کر دینگے ۔ مزاحمتی تنظیم کی دھمکی

منگل 3 اپریل 2007 11:27

دوبئی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اپریل 2007) عراقی مزاحمتی تنظیم نے مغوی جرمن خاتون اور اس کے بیٹے کی رہائی کیلئے افغانستان سے فوج کی واپسی کی شرط عائد کی ہے۔ جس کیلئے 10 دن کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مزاحمتی تنظیم کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری ہوین والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر جرمنی نے 10 دن کے اندر اندر افغانستان میں تعینات اپنی افواج کو واپس نہ بلایا تو مغویوں کو قتل کر دیاجائے گا۔

تنظیم کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں جرمن خاتون کو دیکھایا گیا ہے جو اپنی حکومت سے عسکریت پسندوں کے مطالبات ماننے پر زور دے رہی ہے ۔جرمن خاتون بولتے ہو ئے ایک موقع پر رو بھی پڑی ۔جرمن خاتون اور اس کے بیٹے کو رواں سال فروری کے شروع میں وسطی بغداد میں اس کے گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔اس سے قبل اغواء کاروں نے دس مارچ تک کی ڈیڈلائن دی تھی ۔مغوی جرمن خاتون Krause نے ویڈیو میں جرمن عوام پر زور دیا کہ وہ اس کے مشکل وقت میں مدد کریں ۔خاتون نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے قبل محفوظ تھا ۔