لاہور ، چینی باشندہ پر اسرار طور پر ہلاک

منگل 3 اپریل 2007 11:28

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اپریل 2007) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک فیکٹری میں ملازم چینی باشندہ پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیفنس ایکس بلاک ڈیفنس کے علاقے میں میں چین کا30 سالہ باشندہ شیون فنگ ایک فیکٹری میں ملازم تھا جو رات کواپنے فلیٹ میں سویا ہوا تھا ۔ صبح جب دیر تک شیون فنگ فلیٹ سے باہر نہ آیا تو اس کے دوسرے ساتھی نے کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :