سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پیشی کے موقع ہر لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا

منگل 3 اپریل 2007 13:03

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اپریل 2007) سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پیشی کے موقع ہر لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی صوبائی دارالحکومت لاہور میں وکلا ء تنظیموں کی جانب سے مال روڑ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں وکلاء نے شرکت کی اور سیاہ جھنڈے اٹھائے حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا ریلی کے شرکاء نے پنجاب اسمبلی کے سامنے حکومتی اراکین کے بینرز اور پوٹریٹ اتار کر جلا دیے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر احسن بھون اور لاہور بار کونسل کے صدر سید محمد شاہ نے انیس اپریل کو لاہور میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملین مارچ کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، فیصل آباد ، ملتان ، سیالکوٹ ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر ، ڈیرہ غازی خان اور دوسرے شہروں میں عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کے علاوہ احتجای ریلیاں بھی نکالی گئیں