صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر کراچی میں عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ

منگل 3 اپریل 2007 13:03

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اپریل 2007) چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر کراچی میں عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ وکلاء نے سٹی کورٹ سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اور پریس کلب تک مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان بار کونسل ،سندھ بار کونسل ،سندھ ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن ،کراچی بار ایسو سی ایشن اور ملیر بار کا مشترکہ جنرل باڈی کا اجلاس ہوا، ریلی کے دوران وکلاء نے سندھ اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی اور دھرنا دیا اس دوران انتظامیہ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے مرکزی دروازے کے باہر ٹینکر کھڑا کر کے اسے آمدورفت کے لئے معطل کردیا ۔

جبکہ وکلاء نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی بیرونی دیوار پر چڑھ کر قومی اور سیاہ پرچم لہرائے بعد ازاں ریلی کراچی پریس کلب پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ جس سے کراچی بار ایسو سی ایشن کے صدر قاضی افتخار جاوید نے کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس واپس لیا جائے اور انہیں بحال کیا جائے اس موقع پر وکلاء نے قومی پرچم اور قائد اعظم کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :