نیا وزیراعظم آ رہاہے او نہ کوئی جا رہاہے، وزراء کے استعفوں کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ شیخ شید۔۔ موجودہ حکومتی سیٹ اپ آئندہ عام انتخابات تک کام کرتا رہے گا، عام انتخابات رواں سال اوراس سے پہلے صدر کا الیکشن آئین کے مطابق ہوگا، غیر فعال چیف جسٹس کیخلاف صدارتی ریفرنس واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، حکومت سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کا احترام کرے گی، اپوزیشن چیف جسٹس کے معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا رہی ہے، وفاقی وزیر ریلوے کی راولپنڈی سے کراچی تک نان سٹاپ نشتر ایکسپریس کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو ۔

بدھ 4 اپریل 2007 12:50

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04 اپریل 2007) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ کابینہ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے نیا وزیراعظم آ رہا ہے نہ کوئی جا رہی ہے، کوئی ایک وزیر مستعفی ہو رہا ہے اور نہ ہی کسی کو برطرف کیا جا رہا ہے، وزراء کے استعفوں بارے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، عام انتخابات رواں سال اورصدر کا الیکشن آئین کے مطابق ہوگا، موجودہ حکومتی سیٹ اپ آئندہ عام انتخابات تک کام کرتا رہے گا، حکومت کا صدارتی ریفرنس واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، حکومت سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کا احترام کرے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو یہاں راولپنڈی سے کراچی تک نان سٹاپ نشتر ایکسپریس کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ عام انتخابات اس سال ہی ہوں گے اور اس سے پہلے صدر کا الیکشن آئین کے مطابق ہوگا۔ حکومت یا وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت نہ کوئی نیا وزیر اعظم آ رہا ہے اور نہ ہی کوئی جا رہاہے موجودہ حکومتی سیٹ اپ آئندہ عام انتخابات تک کام کرتا رہے گا۔

ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزراء کے استعفوں کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں ٹھیک نہیں ہیں بلکہ یہ بے بنیاد ہیں اس وقت نہ کوئی وزیر مستعفی ہو رہا ہے اور نہ ہی کسی کو برطرف کیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف ریفرنس واپس نہیں لے رہی اور نہ ہی ایسا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کا احترام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے معاملے کو اپوزیشن جماعتیں سیاسی مسئلہ بنا رہی ہیں جبکہ وکلاء اسے عدالتی مسئلہ بنا رہے ہیں اور یہ تمام معاملات پوری قوم میڈیا کے ذریعے دیکھ رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عام انتخابات اس سال ہی ہوں گے اس سے پہلے ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں ٹرین کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ایران سے ریلوے لنک قائم کرنے کیلئے بات چیت چل رہی ہے اورا گر یہ ریلوے لنک قائم ہو جاتاہے تو پاکستان ریلوے کے ذریعے یورپ کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔