تربت کے قریب مند ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کوئی نقصان نہیں ہوا

منگل 10 اپریل 2007 21:44

تربت(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10اپریل2007 ) مندایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا حملہ آور پہاڑوں میں روپوش ہو گئے ایف سی مند نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام مند کے علاقے میں پاک ایران سرحد مشرق کی جانب سے ایف سی مند کے ایک کیمپ پر راکٹ فائر کیے گئے جو ایف سی کیمپ کے قریب گرے تاہم اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے اور آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ایف سی ذرائع کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :