چیف جسٹس کوغیرفعال بنانے کے خلاف ن لیگ کے رہنما کا خود سوزی کا اعلان

جمعہ 13 اپریل 2007 15:38

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اپریل2007 ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق امیدوارصوبائی اسمبلی سینئروکیل چوہدری امیر الدین رجو کہ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز وکلاء کی ریلی کے دوران خود سوزی کرنے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو غیرفعال بنانے غیر آئینی اور غیر قانونی معطلی پر تحصیل چوک چنیوٹ میں عدلیہ پر غاصبانہ قبضہ اور عدلیہ کی آزادی کوپامال کرنے سے دلبرداشتہ ہوکر تحصیل چوک میں خود سوزی کریں گے چوہدری امیر الدین رجوکہ ایڈووکیٹ نے مورخہ19 اپریل بروز جمعرات دس بجے دن جملہ وکلاء اور بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی موجودگی میں خودسوزی کریں گے۔