چیف جسٹس کے خلاف کارروائی انصاف کا قتل ہے ۔نواز شریف۔۔ ۔مسلم لیگ (ن) چیف جسٹس کے ساتھ ہے اور اپنا احتجاج جاری رکھے گی، کارکن متحد ہو کر احتجاج میں حصہ لیں، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کا ٹیلی فونک خطاب

جمعہ 13 اپریل 2007 15:42

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اپریل2007 ) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف کارروائی انصاف کا قتل ہے ، مسلم لیگ (ن) چیف جسٹس کے ساتھ ہے اور اپنا احتجاج جاری رکھے گی، کارکن متحد ہو کر احتجا ج میں حصہ لیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف کارروائی غیر قانونی ہے اور یہ انصاف کا قتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس عمل کیخلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس موقع پر کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ متحد ہو کر احتجاج میں حصہ لیں ۔