کمپیوٹر وائرس کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے موبائل فونز وائرس کے حوالے سے ایسی خبریں غلط ہیں ۔ پی ٹی اے

جمعہ 13 اپریل 2007 16:37

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اپریل2007 ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے ایک ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون میں ایسا کوئی وائرس نہیں پایا گیا جو انسان جان کیلئے نقصان دہ ہو ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بعض شہروں میں یہ افواہیں تھیں کہ مخصوص نمبروں سے موبائل فون پر آنے والی کال وصول کرنے سے انسانی جان ضائع ہوسکتی ہے یا اسے کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے ترجمان نے کہاکہ معلومات کرنے پر ایسے کوئی اثرات نہیں پائے گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کوئی کمپیوٹر سافٹ ویئر وائرس نہیں ہے جو انسانی جان کیلئے خطرہ ہو۔ کمپیوٹر وائرس ایسے سافٹ ویئر پروگرام ہیں جو کمپیوٹر سافٹ ویئر کو یا آپریٹنگ سسٹم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں تاہم یہ کسی انسان کو کسی قسم کا نہیں پہنچا سکتے اس کے علاوہ موبائل فون سیٹ دنیا بھر میں انسانی صحت کے تحفظ کو سامنے رکھ کر معین کردہ سٹینڈرڈ کے مطابق بنائے جاتے ہیں ۔ ترجمان نے موبائل فون صارفین سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔

متعلقہ عنوان :