چین،کوئلے کی کان میں دھماکہ،33کان کن پھنس کر رہ گئے،ہلاکتوں کا خدشہ

منگل 17 اپریل 2007 12:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اپریل۔ 2007ء) چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد پھنس گئے،ہلاکتوں کا خدشہ،امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز چین کے صوبے ہونان میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے وقت کان میں 33افراد کام کررہے تھے جو کہ وہاں پھنس کر رہ گئے۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا تاہم خدشہ ہے کہ اگر ان افراد کو جلد نکالا نہ جاسکا تو ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ چین جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرنے والا ملک ہے گزشتہ سال 4750 افراد کوئلے کی کانوں میں حادثات کا شکار ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :