جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیاروں کی مشترکہ تیاری پاک چین دفاعی تعاون کی روشن مثال ہے ، تعاون کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنا ضروری ہے،وزیراعظم شوکت عزیز

منگل 17 اپریل 2007 20:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیاروں کی مشترکہ تیاری پاک چین دفاعی تعاون کی روشن مثال ہے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے جس سے دونوں دوست ملک یکساں طورپر مستفید ہو رہے ہیں ، یہ بات انہوں نے چین کے وزیر سائنس،ٹیکنالوجی وصنعت یانگ ین چوائنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بیجنگ کے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ، بات چیت کے دوران سائنس ٹیکنالوجی ، دفاع اور دفاعی پیداوار سے متعلق باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے اورتکنیکی علم اور مہارت کے تبادلے سے دونوں ممالک یکساں طورپر مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیاروں کی مشترکہ تیاری پاک چین دفاعی تعاون کی روشن مثال ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ تعاون کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے سائنسی اور دفاعی شراکت داری کے حوالے سے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ، ملاقات میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نوریز شکور اوردیگر حکام بھی موجو تھے ۔

متعلقہ عنوان :