نیشنل ٹیرف کمیشن نے30مارچ2007ء کے دن چین سے ٹائلز کی درآمدات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لاگو کرنے کا حتمی فیصلہ جاری کردیا

بدھ 18 اپریل 2007 19:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2007ء) نیشنل ٹیرف کمیشن نے30مارچ2007ء کے دن چین سے ٹائلز کی درآمدات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لاگو کرنے کا حتمی فیصلہ جاری کردیا ہے۔اس فیصلہ کی نوعیت ایسی ہے جس نے نہ صرف چین کے برآمد کنندگانن کو حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ پاکستانی درآمد کنندگان بھی مشتعل ہیں۔اس فیصلہ سے واضح ہے کہ یہ ایک پاکستانی ٹائلز کے صنعت کار کے ایماء پر لاگو کیا گیا ہے۔

اس فرد واحد کے مضموم مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس فیصلے نے اس کی اجارہ داری قائم کردی ہے اور اس کے تمام حریفوں ں کے لئے مقابلہ کرنا نا ممکن بنادیا ہے۔اس فیصلے کو لاگو کروانے کے لئے اس صنعت کار نے ٹائلز کی قیمتوں سے تعلق جو غلط بیانی کی اور NTCکو جھوٹ پر مبنی معلومات فراہم کی تھیں۔

(جاری ہے)

کمیشن نے ان اعدادوشمار کا حقیقی قیمتوں سے موازنہ کئے بغیر اور ان معلومات کی تصدیق کئے بغیر یہ فیصلہ صادر کردیا ہے۔

حالانکہ درآمد کنندگان کی جانب سے اس امر کی واضح نشاندہی متعدد بار کی جاچکی ہے۔اور کئی مقدمات میں صحیح اعدادوشمار کئے جاچکے ہیں حیرت اس پر ہے کہ یہ حقیقت کمیشن نے بالکل نظر انداز کردی جو کہ اس فیصلہ کی بنیاد ہے۔اینٹی ڈمپنگ کیس کے غیر حتمی فیصہ کے بعد سے اب تک درآمد اور برآمد کنندگان نے کئی اعتراضات پیش کئے تھیمگر انہیں نہایت بے دردی سے رد کرتے ہوئے یہ حتمی فیصلہ صادر کردیا گیا ہے ۔صرف ایک صنعتکار کے علاوہ تمام افراد اور پوری ٹائلز کی صنعت اس فیصلہ سے غیر مطمئن اور نالاں ہے۔

متعلقہ عنوان :