تحصیل جہانیاں کی عوام اور مسلم لیگ ن کیلئے حکیم احمد سعید سلیمانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ نواز شریف

جمعرات 19 اپریل 2007 13:59

جہانیاں(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اپریل2007 ) تحصیل جہانیاں کی عوام اور مسلم لیگ ن کیلئے حکیم احمد سعید سلیمانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہ ہو سکے گا اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سابق وائس چیئرمین بلدیہ حکیم احمد سعید سلیمانی کی وفات پر ان کے بھائی حکیم عبدالمجید سلیمانی کے ساتھ بذریعہ فون تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

دریں اثناء معروف روحانی شخصیت حکیم محمد عبداللہ  (روڑی والے) کے فرزند حکیم احمد سعید سلیمانی کے انتقال پر مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جدہ سے میاں نواز شریف کے فرزند حسین نواز ،امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد،فرید پراچہ ، ایم ایم اے کے مرکزی رہنمالیاقت بلوچ ، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر حافظ محمد ادریس،پروفیسر غفور احمد،سیّد منور حسن،اے آر ڈی کے مرکزی رہنما راجہ ظفرالحق،احسن اقبال،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر مخدوم شاہ محمود قریشی،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سردار ذوالفقار کھوسہ ،سابق ڈپٹی کمشنر خانیوال شبیر احمد،حکیم سرو سہارن پوری،حکیم اقبال قرشی اور دیگر نے بذریعہ فون حکیم احمد سعید سلیمانی کی وفات پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی رانا محمود الحسن،سابق ایم پی اے رانا نورالحسن،حاجی احسان الدین قریشی ،قومی اسمبلی میں پانی وبجلی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ میتلا،ق لیگ کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید جہانیاں ،سابق صوبائی وزیر سعید احمد قریشی،رکن اسمبلی محترمہ میمونہ ہاشمی ،سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ڈاکٹر عارف سعید،کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں،پیپلز پارٹی صوبائی کونسل کے رکن افتخار نذیر،جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکر ٹری راؤ ظفر اقبال ،جامعہ العلوم ملتان کے مہتمم مولاناعبدالرزاق،حکیم خورشید احمد ،سابق چیرمین بلدیہ جہانیاں راؤ صداقت علی خان ،راؤ سعادت علی خان ،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکر ٹری چوہدری خلیل احمد گھمن،صاحب اشرف،مرزا غلام چشتی،امیر جماعت اسلامی تحصیل مسعود احمد نظامی ،ڈاکٹر عمران فاروق اور محمد عارف نظامی کے علاوہ خانیوال ،کبیروالا،میاں چنوں بار کونسلز کے صدر ،اراکین بار ،وکلاء،اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے کثیر تعداد میں مرحوم حکیم احمد سعید سلیمانی کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے ۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے گذشتہ روز دوبارہ مرحوم کے بھائی حکیم عبدالمجید سلیمانی اور بیٹے عمر احمد سلیمانی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔