پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان افغان وزارت داخلہ

جمعرات 19 اپریل 2007 19:57

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2007ء) افغان وزارت داخلہ کے ترجمان ظاہر اعظمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی فورسز کے درمیان جمعرات کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب مشرقی صوبے پکتیکا کے سرحدی علاقہ میں پاکستان کی طرف سے باڑ لگائی جارہی تھی انہوں نے کہا کہ باڑ کے معاملہ کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے گا ، واضح رہے کہ پاکستان نے افغان سرحد پر غیر قانونی آمدورفت روکنے کیلئے باڑ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کی افغانستان کی طرف سے مخالفت کی گئی تھی تاہم پاکستان کا موقف ہے کہ باڑ لگانے سے لوگوں کی غیر قانونی آمدورفت کو روکنے میں مدد ملے گی ۔