پاکستان اور چین کے مابین مستقبل میں کئی شعبوں میں تعاون ہوگا ، شوکت عزیز،وزیراعظم کی شینگ ڈو چینی صوبے سیکووان کے گورنر سے ملاقات

جمعرات 19 اپریل 2007 23:40

شینگ ڈو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان مستقبل میں کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا ، جمعرات کو شینگ ڈو میں سیکووان صوبے کے گورنر مسٹر یانگ یوتھنگ نے وزیر اعظم شوعزیز سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ، اس موقع پر گورنر نے وزیراعظم شوکت عزیز کے دورہ چین کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت ملے گی بعد ازاں سیکووان صوبے کے گورنر نے وزیر اعظم شوکت عزیز اوران کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا ، جس میں چین کے نائب وزیر خارجہ ، کئی دوسرے چینی وزراء ، پاکستان میں چین کے سفیر کے علاوہ تاجروں اور سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر چین کا روایتی ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا ۔