جاپان میں شدید زلزلہ‘ متعدد گھروں اور عمارتوں کو نقصان

جمعہ 20 اپریل 2007 12:05

ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اپریل2007 ) جاپان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز جاپان کے جنوب مغربی جزیرے میا کو جمیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسو س کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزے کے بعد سونامی وارنگ جاری کر دی گئی تاہم بعد ازاں جاپانی میٹرولوجیکل ایجنسی نے سونامی الرٹ واپس لے لیا۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متعدد گھروں اور عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :