صومالیہ میں انسانی بحران پیداہونے کا خطرہ ہے ۔اقوام متحدہ

جمعہ 20 اپریل 2007 12:17

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اپریل2007 ) اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ غذائی قلت کے باعث صومالیہ میں پریشان کن انسانی بحران پیداہونے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ میں جاری لڑائی کے باعث تقریباً دو لاکھ کے قریب لوگاپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ میں جاری فسادات کی وجہ سے لوگوں کو امداد کی فراہمی میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔بہت سے لوگ پانی اور خوراک سے محروم ہیں اور سیکڑوں افراد دست اور ڈایئریا جیسی مہلک بیماریوں سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق غذائی قلت کے باعث صومالیہ میں پریشان کن انسانی بحران پیداہونے کا خطرہ ہے

متعلقہ عنوان :