جنوبی کوریا جرمنی سے پیٹریاٹ میزائل خریدے گا

جمعہ 20 اپریل 2007 13:27

سیول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اپریل2007 ) جنوبی کوریا نے جرمنی سے پیٹریاٹ میزائل خریدنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں اس سلسلے میں جلد ہی مذاکرات کئے جائیں گے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق جنوبی کوریا کی بین الاقوامی دفاعی پالیسی ڈویژن کے ڈائریکٹر سپ جن کم نے بتایا کہ دونوں ممالک پٹریاٹ میزائل کی قیمت جلد متعین ہونے کے خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں اورایٹمی تجربے کے بعد جنوبی کوریا بھی اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے کوشاں ہے اوراس سلسلے میں وہ جرمنی سے 48پٹریاٹ میزائل خریدنے کا خواہش مند ہے۔اس سے قبل جنو بی کوریا نے یہ میزائل اپنے اہم اتحادی امریکہ سے خریدنا چاہتا تھا تاہم قیمت کے تعین میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے یہ ڈیل نہیں ہو سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :