بھارت نے چین کیساتھ 17سو کلومیٹر طویل تاریخی شاہراہ کی دوبارہ تعمیر شروع کردی

جمعہ 20 اپریل 2007 14:00

لیڈو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اپریل2007 ) بھارت نے میانمبر کے راستے چین کے ساتھ سترہ سو کلومیٹر طویل شاہراہ کی دوبارہ تعمیر شروع کردی مذکورہ سڑک کو دوسری جنگ عظیم کے دوران تعمیر کیا گیا تھا تاہم بعد میں آہستہ آہستہ موسمی اثرات کے باعث استعمال سے باہر ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے میانمر کے راستے چین کے ساتھ سترہ سو کلومیٹر طویل تاریخی شاہراہ پر کام شروع کردیا مذکورہ سڑک کو دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی جنرل کی زیر نگرانی تعمیر کیا گیا تھا تاہم بعد میں موسمی اثرات کے باعث استعمال سے باہر ہوگئی تھی۔

سڑک کی تعمیر کا مقصد دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوجیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے استعمال کرنا تھا۔ بھارتی حکومت نے پہلے بھی کئی مرتبہ اس پر کام کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن تیل اور چائے کے صوبے آسام میں اس شاہراہ پر باغیوں اور سمگلروں کی رکاوٹوں سے بھارتی حکومت اس تاریخی شاہراہ کو تعمیر کرنے میں ناکام رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :