بھارتی شہرمیں بھارت چین سرحدی مذاکرات کل ہونگے۔ تامل تاڈومیں تبتی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعہ 20 اپریل 2007 15:34

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اپریل2007 ) چین اوربھارت کے اعلی حکام کے درمیان سرحدی تنازعہ پر گول میز کانفرنس کل (ہفتہ)کو شروع ہوگی غیرملکی اخبار کے مطابق چین اور بھارت کے سفارتکار دوروزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے چین کے دس رکنی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ ڈائی بنگاؤ کریں گے اجلاس کے دوران بھارت میں مچین کے سفیر بھی شرکت کریں گے اجلاس تامل ناڈورریاست کے شہر کونورمیں ہوگا بھارتی حکومت نے سرحدی مذاکرات کے موقع پر کوئی تبتی افراد کو حراست میں لے لیا ہے تبتی آبادی نے چینی حکام کی آمد کے خلاف مظاہرے کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :