صومالیہ میں جھڑپیں اور خودکش حملہ‘21 افراد ہلاک ‘100 سے زائد زخمی

جمعہ 20 اپریل 2007 16:25

موغادیشو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اپریل2007 ) صومالیہ میں تازہ جھڑپوں اور فوجی اڈے پر خود کش حملے میں اکیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔دارالحکومت موغادیشو میں عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والی جھڑپیں رات گئے تک جاری رہیں۔

(جاری ہے)

مزاحمت کاروں کی جانب سے ایتھوپیا کے فوجی اڈے پر خود کش حملہ اورمارکیٹ میں راکٹ فائر کئے گئے ،جس کے نتیجے میں کم از کم اکیس افراد اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، اکتالیس زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔موغادیشو میں گزشتہ ماہ فسادات میں ایک ہزار افراد ہلاک ہو ئے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد بے گھر ہوچکی ہے۔