وزیراعظم شوکت عزیز چین کے صوبے ہینان کے دارالحکومت ہائی کو پہنچ گئے

جمعہ 20 اپریل 2007 16:42

ہائی کو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اپریل2007 ) وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیزچین کا سرکاری دورہ مکمل کر کے صوبہ ہینان کے دارالحکومت ہائی کو پہنچ گئے ہیں ،جہاں ہفتے کی صبح وہ باؤانٹر نیشنل فورم میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شوکت عزیزفورم کے کلیدی مقررین میں شامل ہیں ،جہاں ان کے علاوہ فلپائن کی صدر ،مائیکروسافٹ کے بل گیٹس اورگرامین بینک کے صدر نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :