حکومت چیف جسٹس کیخلاف کوئی ضمنی ریفرنس دائر نہیں کر رہی، ان کے وکلا مقدمے کی کارروائی کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں،وصی ظفر

ہفتہ 21 اپریل 2007 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2007ء) وفاقی وزیرقانون و انصاف محمد وصی ظفر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔حکومت ان کے خلاف کوئی ضمنی ریفرنس دائر نہیں کر رہی ۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہاکہ چیف جسٹس کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر جج حضرات چیف جسٹس کا استقبال کرتے ہیں تو حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اگر ان کا یہ عمل چیف جسٹس پر اعتماد کا مظہر ہے تو سپریم جوڈیشل کونسل خود ہی اسے دیکھ لے گی۔وصی ظفر نے واضح کیا کہ حکومت اس مقدمے میں خود ایک فریق ہے ۔یہ سپریم جوڈیشل کونسل کی صوابدید ہے کہ اس مقدمے کی کارروائی کب تک جاری رہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے وکلا مقدمے کی کارروائی کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :