صومالیہ‘ایتھوپین فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں‘52 افراد ہلاک ‘ درجنوں زخمی

اتوار 22 اپریل 2007 12:02

موغادیشو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 22 اپریل 2007) صومالیہ میں ایتھوپین افواج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں میں52 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں مسلم عسکریت پسندوں اور ایتھوپین افواج کے درمیان جاری جھڑپوں میں گزشتہ چار دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد165ہوگئی ہے جب کہ229سے زائد افراد زخمی ہیں۔

موغادیشو میں عسکریت پسندوں اور ایتھوپین افواج کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق صومالوی دارلحکومت میں جاری جھڑپوں کے باعث فروری سے اب تک تین لاکھ اکیس ہزار سے زائد لوگ موغادیشو سے دوسری جگہوں پر ہجرت کر چکے ہیں۔جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے جلد سے جلد ان جھڑپوں کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔