چیف جسٹس سے اظہا ریکجہتی کیلئے وکلاء کا پیدل مارچ

پیر 23 اپریل 2007 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2007ء) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ اظہا ریکجہتی کیلئے پانچ وکلاء اور دو سماجی کارکنوں نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف پیدل مارچ شروع کردیا ہے وکلاء کے قافلے کو پرجوش طریقے سے روانہ کیا گیا یہ قافلہ دس روز میں اسلام آباد پہنچے گا راستے میں جگہ جگہ قافلے کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پانچ وکلاء اور دو سماجی کارکنوں نے لاہور سے اسلام آباد تک پیدل مارچ شروع کردیا ہے وکلاء کے قافلے کو لاہور سے پرجوش طریقے سے روانہ کیا گیا اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی موجود تھے۔

وکلاء کا یہ قافلہ دس روز میں اسلام آباد پہنچے گا راستے میں جتنی بھی بار ایسوسی ایشنز آئیں گی وہ اس قافلے کا استقبال کریں گی۔ قافلہ اسلام آباد پہنچ کر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گھر پر ان سے ملاقات کریگا اور لاہور بار کونسل کی جانب سے ان کے ساتھ اظہا ریکجہتی کے حوالے سے ان کو آگاہ کریگا۔

متعلقہ عنوان :