مولوی اقبال حیدر نے جسٹس افتخار چوہدری کو بطور چیف جسٹس نااہل قرار دیئے جانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

پیر 23 اپریل 2007 16:30

مولوی اقبال حیدر نے جسٹس افتخار چوہدری کو بطور چیف جسٹس نااہل قرار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2007ء) عوامی تحریک کے چیئرمین مولوی اقبال حیدر نے جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بطور چیف جسٹس نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ چیف جسٹس نے اپنے حلف نامے کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 207 کی سب آرٹیکل 3 کی سب کلاس کے تحت وہ نااہل ہوچکے ہیں کیونکہ 30جون 2005ء کو جب انہوں نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو اس میں کہا تھا کہ وہ آئین کا دفاع کریں گے اور اس کی حفاظت کریں گے سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت کام کریں گے ان کے خلاف جب آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس بنایا گیا تو انہوں نے 9مارچ کے بعد سے اس درخواست کے دائر ہونے تک انہوں نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 207 اور 211 کے تحت نہ تو وہ کسی فورم پر درخواست دے سکتے ہیں اور جس عدالت میں ان کا ٹرائل ہورہا ہوگا اس میں درخواست نہیں دیں گے انہوں نے درخواست دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ چیف جسٹس کو نااہل قرار دیا جائے۔