کسی اسلامی ملک کا اسرائیل کے ساتھ رابطہ مسئلہ فلسطین کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ حماس

بدھ 25 اپریل 2007 11:17

دمشق (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 25 اپریل 2007) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر راہنماء محمد نزال نے صدر پرویز کے دورہ اسرائیل کی خواہش کے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سیاسی، اقتصادی یا ثقافتی روابط بڑھانے کا مطلب مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچانا ہے اور حماس اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے رابطے اور تعلق کی مخالف ہے- ایک عربی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے اس بات کی آڑ لینا کہ ان روابط سے فلسطینی قوم کو فائدہ پہنچے گا ٹھیک نہیں ہے- کیونکہ اسرائیل امن کا خواہاں نہیں ہے- تل ابیب اپنی سلامتی کے لیے اسلامی ممالک سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے- محمد نزال نے اسلامی ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل سے اس توقع پر تعلقات نہ بڑھائیں کے شاید تل ابیب سیاسی طریقے سے فلسطینیوں کے حقوق واپس کردے گا-

متعلقہ عنوان :