اقوام متحدہ نے صومالیہ کو امدادی کارکنوں کیلئے خطرناک علاقہ قرار دیدیا

بدھ 25 اپریل 2007 13:40

نیویارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 25 اپریل 2007) اقوام متحدہ نے صومالیہ کو امدادی کارکنوں کیلئے انتہائی خطرناک علاقہ قراردیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تقریرکرتے ہوئے انسانی حقوق کے نائب سیکریٹری جنرل جان ہومزنے کہاکہ گزشتہ 16 سالوں میں صومالیہ میں لڑائی بد ترین شکل اختیارکرچکی ہے اور فروری سے جاری لڑائی کے باعث اب تک تقریباً تین لاکھ بیس ہزار افراد نقل مکانی جبکہ سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موغادیشومیں حالیہ ہفتوں میں ہونے والی خانہ جنگی کے باعث امدادی کارکنوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :