ژوب، پاک افغان سرحد پر ایف سی اور افغان فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 26 اپریل 2007 20:29

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2007ء) بلوچستان کے ضلع ژوب کے قریب پاک افغان سرحد پر فرنٹیئر کور اور افغان فورسز کے اہلکاروں درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا تاہم اس دورا ن کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ژوب سے تقریباً70کلو میٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب واقع فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر افغان ملی فورسز کے اہلکاروں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد ایف سی اہلکاروں نے افغان فورسز کے خلاف جوابی کارروائی کی ۔ ایف سی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا تاہم بعد ازاں افغان فورسز پسپا ہو کر فرار ہوگئے تاہم اس دوران کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :