صومالیہ میں بے گھر ہو نیوالوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہو گئی ۔اقوام متحدہ

جمعہ 27 اپریل 2007 15:53

موغادیشو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 27 اپریل 2007) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دو ماہ میں صومالیہ میں دنیاکے کسی بھی ملک سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے ریلیف کوآرڈی نیٹرجان ہولمس کی خاتون ترجمان نے کہاکہ موغادیشو سے رواں سال فروری سے ساڑھے تین لاکھ افراد لڑائی کے باعث فرارہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ نے لڑائی بندکرنے کی درخواست کی ہے تاکہ علاقے میں امداد پہنچائی جاسکے۔ترجمان کاکہنا تھا کہ ہم نہ صرف لڑائی کے باعث گھروں کو چھوڑ دینے والوں کیلئے فکر مند ہیں بلکہ ہم ان کیلئے بھی بہت فکرمند ہیں جو اب بھی موغادیشو کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :